ابنا: بحرین کے بعض انقلابی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سلیمانیہ اسپتال میں زخمیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچانے کے لئے خاص کمرے بنائے گئے ہیں۔ النخیل ویب سائٹ کے مطابق سلیمانیہ اسپتال میں زیر علاج بعض انقلابیوں نے بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے انٹیلی جنس کارندوں نے انہیں اس اسپتال کی چھٹی منزل پر لے جاکرجسمانی ا یذائيں پہنچائي ہیں۔انقلابیوں نے کہا کہ سلیمانیہ اسپتال کی چھٹی منزل پر شاہی کارندوں نے قیدیوں کو ایذائيں پہنچانے کے کمرے بنائے ہیں۔ سلیمانیہ اسپتال میں زیر علاج ایک انقلابی نے بتایا کہ انہیں چوتھی منزل سے چھٹی منزل پر لے جاکر طرح طرح کی ایذائيں پہنچائي گئيں۔ ان قیدیوں کا کہنا ہے کہ اسپتال کی چھٹی منزل کو صرف انقلابی زحمیوں کے لئے مخصوص کر دیا گيا ہے جہاں انہیں جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔یاد رہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کی فوجی مدد سے ملت بحرین کو وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے اور آل خلیفہ کے کارندوں کی تازہ ترین مجرمانہ کاروائيوں میں پانچ روز کا ایک نوزائیدہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔.....
/169